فوارہ چوک شیل پمپ کے قریب تیزرفتارٹیوٹاہائی ایس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ،نعش کی شناخت نہ ہوسکی

منگل 29 مئی 2018 14:57

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) فوارہ چوک شیل پمپ کے قریب تیزرفتارٹیوٹاہائی ایس کی ٹکر سے ضعیف شخص جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق شخص کی نعش کی شناخت نہ ہوسکی۔ ڈی ایچ کیوہسپتال کی مردہ خانہ میںنعش لاوارث پڑی ہے ۔

(جاری ہے)

فوارہ چوک شیل پمپ کے قریب اتوارکی رات تقریباًساڑھے 10 بجے ایبٹ آبادسے ہری پورجانے والے تیزرفتارٹیوٹاہائی ایس نے 60سالہ ضعیٖف العمرشخص کوٹکرماردی جسکے نتیجے میںوہ جاںبحق ہوگیانعش پولیس نے قبضہ میں لے کرڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کی ۔24گھنٹے گزرجانے کے بعدبھی نعش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :