ہزارہ موٹروے کی تکمیل سے ہزارہ میں معاشی ترقی کا انقلاب برپا ہو گا،اورنگزیب نلوٹھہ

منگل مئی 14:57

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن)کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹروے کی تکمیل سے ہزارہ میں معاشی ترقی کا انقلاب برپا ہو گا۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور قائد نواز شریف کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں مگر تمام سازشیں ناکام ہوں گی، الیکشن 2018 میں مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر بڑی قوت اور جماعت بن کر ابھرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ مسلم لیگ کا گڑھ تھا اور رہے گا ۔