عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی ‘پرویز ملک

رمضان بازاروں میں منافع خوروں و غیر میعاری اشیاء فروخت کرنیوالوںکو معاف نہیں کیا جائیگا‘ خواجہ عمران نذیر

منگل 29 مئی 2018 14:57

عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور کاررائی کی جائے گی،غیر میعاری اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میںافطارڈنرکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاںمرغوب احمد،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹراسداشرف،عامر خان،سعدیہ تیمور،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی اپنے صوبوں میں صفر ہے۔

(جاری ہے)

یو ٹرن، دھرنا، الزام تراشی اور جھوٹ نیازی زرداری کی پہچان ہے۔ عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست کابستر گول کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ،دھرنوں اور لاک ڈائون کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا جبکہ خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی اورملک کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کی سازش کی۔ شکست خوردہ ان عناصر کی سیاست جھوٹ، بے بنیاد الزامات اوردشنام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام ترقی مخالفین کا محاسبہ کریں گے، ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا پاکستان مسلم لیگ کا تاریخی کارنامہ ہے۔