انا ر کے پودوں پر ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچائو کیلئے اقدامات کئے جائیں ، زرعی ماہرین

منگل 29 مئی 2018 14:59

سلانوالی۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے انا ر کے باغبانو ں کو سفارش کی ہے کہ و ہ پودوں کوضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں، موسم گرما میںانار کے پودوں پر مختلف ضرررساں کیڑے انار کی تتلی سکیلز، سفید مکھی، پھل کی مکھی وغیر ہ حملہ آورہوتے ہیں، سکیلز اور سفید مکھی پتوں فصل کو کمزور کرتے ہیں جو جسم سے فاسد مادہ خار ج کرتی ہیں جس سے سیا ہ الی ا گ آتی ہے جس سے ضیائی تالیف کا عمل متاثرہوتا ہے، انا ر کے پودے پر حملہ کی صورت میں کاربو سلفان 20ا ی سی بحسا ب 2.5ملی لیٹر فی لیڑ پانی میں حل کرکے سپرے کر یں، انا ر کی تتلی اور پھل کی مکھی پھل کے اندر سوراخ کر کے داخل ہوجاتی ہے اور اندر سے پھل کھا کر نقصان کرتی ہے، ان سوراخوں پر بیکٹریاں اور فنگس حملہ آوورہوتے ہیں جس سے پھل گل سڑ جاتا ہے متاثرہ پھل کو اکھٹا کر کے زمین میں دبا دیں اور ان کیڑوں کے حملہ کی صورت میں لمڈا سائی ہیلو تھرین یا ٹرائی کلوفان بحسا ب 2.5ملی لیٹر فی لیڑ پانی میں ہل کر کے سپر ے کریں �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :