فصلوں کی اچھی خوارک کیلئے بہتر جڑی بوٹی اورکیڑے مار دوائی کا استعمال کیا جائے، زرعی ماہرین

منگل مئی 14:59

سلانوالی۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کھادوں اورجڑ ی بوٹی مار ادویہ کوملا کر استعمال کرنے کے بہت زیادہ فائدے اور تکنیکی اورمعاشی حوالہ سے کھادوں کی صنعت میںجدت ہے، فصلوں کی بہترخوارک کیلئے بہترین قسم کی جڑی بوٹی اورکیڑے مار دوائی کا استعمال کرنا پڑتا ہے، اچھی کیڑے اور بوٹی مار ادو یہ کے بغیر کسانوں کی کھاد پرکی گئی سرمایہ کار ی ضائع ہوجاتی ہے، نئی اگنے والی بوٹیاںایک اچھی بوٹی مارسپرے سے جلد ختم کی جاسکتی ہے بجائے ا س کے کہ ا س کو خوراک میں کمی لا کر کسی اورذریعے سے ختم کیا جائے کیونکہ یہ دوائی پود ے کی بیرونی جلد میں داخل ہوکر اپنا اثر دیکھاتی ہے، بہت سی جڑی بوٹیاں کھادوں کے حصول کیلئے فصلوں کے پودوں سے بہتر مقابلے کی طاقت رکھتی ہے ا س لئے شروع کے چھڑکائو میں کھاد کا استعمال پودوں کی قطار اورخاص کر پودے کے بیج کے قریب رکھیں تا کہ و ہ کھاد سے بھرپور استفادہ کر سکے، کھادوںکا زمین پر ساد ہ طریقہ سے چڑھائوکرنے سے جڑی بوٹیوں کا اکثر ز یاد ہ فائد ہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :