حریف لوٹا کریسی کی سیاست سے عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں، بابر نواز خان

منگل 29 مئی 2018 15:27

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ انھوں نے انتہائی قلیل وقت میں سینکڑوں موضعات کو سوئی گیس فراہم کر کے اپنے عوام سے کئے گئے وعدے ایفا کر دیئے، مدمقابل حریف لوٹا کریسی کی سیاست سے عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع کہکہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ہری پور کے عوام کی خدمت ہی میرے شہید والد کا مشن تھا جس کی تکمیل کی خاطر شب و روز عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستر سال عوام کے سروں پر حکمرانی کرنے والے بڑے سیاسی برج اب زمین بوس ہو چکے ہیں، ہری پور کے عوام ایسے افراد کو پہچان چکے ہیں اور وہ اب دوبارہ ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔