ْیوم تکبیر نواز شریف کے وژن کا نتیجہ،

ایٹمی دھماکوں نے عوام کو پراعتماد بنایا، آمنہ سردار

منگل 29 مئی 2018 15:27

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) یوم تکبیر نواز شریف کے وژن کا نتیجہ ہے، ایٹمی دھماکوں نے پاکستانی عوام کو پراعتماد بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کی رہنما آمنہ سردار نے یہاں اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ اگر ماضی میں محمد نواز شریف ایٹمی تجربہ کر کے دنیا کو اگر یہ باور نہ کراتے کہ ہم ایک پرعزم اور نڈر قوم ہیں تو آج ہمارے دشمن بہت پہلے دیگر کمزور مسلمان ممالک کی طرح ہمیں بھی تباہ کر دیتے لیکن یہ محمد نواز شریف کا وژن ہے جنہوں نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو واضح پیغام دیا اور اپنی عوام کو پہلے سے زیادہ اعتماد بنایا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارا دشمن ہم پر حملہ کرنے سے پہلے کئی دفعہ سوچے گا، آج ہم پہلے کی نسبت بہت زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں، دشمن ہمارے اوپر حملہ کرنے سے پہلے سو دفعہ سوچے گا۔