سجی کوٹ آبشار میں 18 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی

منگل 29 مئی 2018 15:27

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) سجی کوٹ آبشار میں 18 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی۔ ناڑہ پولیس نے آبشار کے ارد گرد خاردار تار لگا کر آبشار کو نہانے کیلئے بند کر دیا، ضلعی انتظامیہ اب تک ٹس سے مس تک نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حویلیاں سجی کوٹ آبشار میں چند روز قبل دو سگے بھائیوں احسن فرید اور اسد فرید سمیت مجموعی طور پر 18 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن حکومتی مشینری اور انتظامیہ حرکت میں نہیں آئی لیکن ایس ایچ او ناڑہ سردار واجد نے گذشتہ روز آبشار کے ارد گرد خاردار تاریں لگا کر آبشار کو عارضی طور پر نہانے کیلئے بند کر دیا ہے، آبشار میں نہانے پر پابندی کے بورڈز بھی جگہ جگہ آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :