مہانڈری کے گائوں دھانوں میں 15 سالہ لڑکی پائوں پھلسنے کے باعث گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئی

منگل مئی 15:27

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) مہانڈری کے گائوں دھانوں میں 15 سالہ لڑکی پائوں پھلسنے کے باعث گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقہ مہانڈری کے گائوں دھانوں کے مقام پر 15 سالہ مسماة (م) دختر فدا حسین گھر کے قریب مویشیوں کیلئے چارہ کاٹ رہی تھی کہ اچانک گہری کھائی میں جا گری، شدید چوٹوں کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ مقامی افراد نے نعش کھائی سے نکال کر ورثاء کے حوالہ کر دی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :