غازی بروتھا بیراج کے قریب نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

منگل مئی 15:27

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) غازی بروتھا بیراج کے قریب نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور کی تحصیل غازی میں گذشتہ شام شدید گرمی کی وجہ سے دور دراز سے لوگ روزہ افطار کرنے کیلئے آئے ہوئے تھے اور دریا میں نہا رہے تھے کہ دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں کے نام حاجی رشید احمد ولد محمود خان سکنہ محلہ تیلی وارث خان اور عبدالناصر ولد عبدالرئوف سکنہ حضرو شامل ہیں۔ غازی پولیس اور مقامی افراد نے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالہ کر دیں۔

متعلقہ عنوان :