کوہستان میں تین نئی تحصیلوں اور ایک سب ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

منگل 29 مئی 2018 15:27

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) کوہستان میں تین نئی تحصیلوں اور ایک سب ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کوہستان اب تین اضلاع اور آٹھ تحصیلوں پر مشتمل ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان کے علاقہ سیو کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کے بعد آج صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس کے ساتھ تحصیل بھاشا، تحصیل بنکڈ اور تحصیل بٹیڑہ کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اب کوہستان انتظامی لحاظ سے تین اضلاع اور آٹھ تحصیلوں پر مشتمل ہو گیا ہے۔ سب ڈویژن سیو سولہ ویلج کونسلوں پر مشتمل ہے، اس فیصلہ میں عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔