شی میل ایسوسی ایشن ہری پور کی صدر صائمہ شوکت نے حلقہ پی کے 40 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

منگل مئی 15:31

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) شی میل ایسوسی ایشن ہری پور کی ضلعی صدر صائمہ شوکت نے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 40 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ خوا جہ سرائوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری ہور بینظیر بھٹو شہید ہال ہری پور میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شی میل ایسوسی ایشن ہری پور کی صدر صائمہ شوکت نے اعلان کرتے ہوے کہا کہ وہ 2018ء کے آمدہ الیکشن حلقہ پی کے 40 کی صوبائی نشست پر الیکشن میں حصہ لیں گی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء بھی انسان ہیں اور ان کے بھی حقوق ہیں، معاشرے کے اندر ان کے حقوق ان کو دیئے، انشاء الله وہ آ مدہ الیکشن میں حلقہ پی کے 40 کے امید وا رو ں کو ٹف ٹا ئم دیں گے اور جیت کر خوا جہ سرائوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گی۔