تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت دوبارہ سنگین ہو گئی

منگل 29 مئی 2018 15:31

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت دوبارہ سنگین ہو گئی، ڈیم میں پانی کی سطح دوبارہ ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 1386.48 فٹ پر آ گئی ہے جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1386 فٹ ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی کی آمد 50 ہزار 900 کیوسک ہے جبکہ اخراج 55 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کے ذرائع نے بتایا کہ ڈیم سے پانی کا اخراج ارسا کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھا کیا جاتا ہے۔ پانی کے اخراج میں اضافہ سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار ایک ہزار10 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ بجلی گھر کے 11 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ تین پیداواری یونٹ بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :