ساہیوال، سپیشل سیشن جج انسداد دہشت گر دی نے کالعدم جیشی محمد تنظیم کے عہدیدار قاری محمد اکرم کو ساڑھے چار سال قید سخت ، دو لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنادی

منگل مئی 15:31

ساہیوال، سپیشل سیشن جج انسداد دہشت گر دی نے کالعدم جیشی محمد تنظیم ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) سپیشل سیشن جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے کالعدم جیشی محمد تنظیم کے عہدیدار قاری محمد اکرم کو ساڑھے چار سال قید سخت اور دو لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی ۔عدم ادائیگی جر مانہ مزید ایک سال کی قید بھگتنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 15اپریل 2018کو سی ٹی ڈی نے ایک کاروائی کے دوران قاری محمد اکرم کو پاکپتن کی آبادی آلو کے ہوکا میں کالعدم تنظیم کے پر چم اور دیگر میٹریل سمیت گرفتار کر لیا تھا اور قاری محمد اکرم کو رپورٹ ملی تھی کہ قاری محمد اکرم افغانستان سے ٹریننگ لے کر آیا ہے اور کسی دہشت گر دی کی کاروائی کا ارادہ رکھتا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے مقدمہ 11ایف (2) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالت کے حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :