پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت کی وجہ سے آج پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کے طور پر انتہائی اہم پوزیشن کا حامل ہے ،ْچوہدری محمد مسعو د خالد

منگل 29 مئی 2018 15:32

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے اورآج پاکستان دنیا ئے اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت کے طور پر انتہائی اہم پوزیشن کا حامل ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کی موثر حکمت عملی کی بدولت ملک معاشی طور پر آج مضبوط ٹریک پر آچکا ہے ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو دگنا کرنے کے بھی ملکی معیشت پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے اور آزاد خطہ میں تعمیر وترقی کے عمل کو تیز کرنے کے علاوہ عوام الناس کو خوشحالی بھی میسر آئے گی ۔ چوہدری محمد مسعود خالد نے مجوزہ آئینی مسودہ کو آزاد خطہ کے لیے سود مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی ایکٹ اب عبوری آئین کہلائے گا۔ کشمیر کونسل کے اختیارات کی واپسی کے بعد اب اسکی حیثیت ایڈوائزری ہوگی ۔ کشمیر کونسل کے اثاثہ جات ، جائیدادیں و فنڈز اب آزاد حکومت کی تحویل میں آ جائیں گے اورانکم ٹیکس آزادکشمیر حکومت وصول کرے گی ۔