Live Updates

پنجاب حکومت نے نگراں حکومت کو امتحان میں ڈال دیا

حکومتی مدت پوری ہونےسے2روز قبل عاصمہ حامد کی بطوراےجی پنجاب تعیناتی،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن اور نگراں وزیراعلیٰ کو خط،عاصمہ حامد کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 29 مئی 2018 15:11

پنجاب حکومت نے نگراں حکومت کو امتحان میں ڈال دیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مئی 2018ء) : پنجاب حکومت نے جاتے جاتے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو امتحان میں ڈال دیا،حکومت کی مدت پوری ہونے کے 2روز قبل تعیناتی تشویشناک ہے،تحریک انصاف نے عاصمہ حامد کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتے جاتے اہم تعیناتی کردی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر عاصمہ حامد کو تعینات کردیا ہے۔

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اورنگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔ خط پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔جس میں پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ عاصمہ حامد کی تعیناتی کو فوری کالعدم قرار دیا جائے۔ تحریک انصاف نے خط میں اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ من پسند شخصیت کی قبل ازوقت انتخابات دھاندلی کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

عاصمہ حامد کے تقرر کے وقت طریقہ کار پرتشویش ہے۔

عاصمہ حامد کو وفاداری نبھانے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ عاصمہ حامد کی قابلیت صرف اور صرف شریف فیملی سے قربت اور وفاداری ہے۔ عاصمہ حامد کے والد اور چچا شریف خاندان کے وفادار ہیں۔واضح رہے حکومت پنجاب کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے میں صرف 2رہ گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی نگراں سیٹ اپ حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ نگراں سیٹ اپ کیلئے وزیراعظم کیلئے جسٹس ر ناصرالملک اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصرمحمود کھوسہ کونامزد کیا گیا ہے۔

دونوں کی تعیناتی پر اپوزیشن جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امیدہے کہ نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں صاف شفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی عام انتخابات 2018 ء سے متعلق تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات