یورپین پارلیمنٹ نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کے لئے مسودہ قانون کی منظوری دیدی

منگل 29 مئی 2018 15:35

یورپین پارلیمنٹ نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کے ..
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) یورپین پارلیمنٹ نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کے لئے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو یورپ کے مرکزی معاشی ڈھانچے ،ٹیکنالوجیز یا حساس معلومات تک رسائی کے لئے خطرہ بننے سے بچانا ہو گا۔یورپین پارلیمنٹ کی ٹریڈ کمیٹی میں مسودہ قانون کے حق میں 30 اور مخالفت میں 7ووٹ آئے۔

(جاری ہے)

یورپین کمیٹی کے صدر برنڈ لنگے نے اس موقع پر کہا کہ ہم غیر ملکی سرمایہ کاری کے مخالف نہیں بلکہ اجنبی سرمایہ کاری کے مخالف ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس مسودہ کی حتمی منظوری یورپین کونسل دے گی۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت یورپی یونین کی 28 رکن ممالک میں سی12 میں ایف ڈی آئی سکریننگ نظام کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے لیکن آپس میں تعاون کا فقدان ہے۔مذکورہ مسودہ قانون یورپی یونین کے اس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پرپوزل پیکیج کا حصہ ہے جس کا اعلان ستمبر2017 میں کیا گیا۔