امریکی صدر کا جاپانی وزیراعظم کو شمالی کوریا کے متعلق فون

شمالی کوریا کو خطرناک اسلحے سے پاک کرنے پر اتفاق،12جون سے قبل ٹرمپ،شینزوایبے ملاقات کریںگے،وائٹ ہاؤس

منگل 29 مئی 2018 15:42

واشنگٹن\ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) شمالی کوریا سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،جس میں دونوں رہنماؤں نی12جون کی ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کے درمیان 12جون کو ہونے والی سنگاپور میں ملاقات سے متعلق امریکی صدر جاپانی وزیراعظم شینزوایبے کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،جس میں دونوں رہنماؤں نے 12جون کی ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔

جاپانی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان 12جون سے قبل ملاقات کرنے اور جزیرہ کوریا کو خطرناک اسلحے سے پاک کرنے پر اتفاق ہوگیا۔جاپانی وزیراعظم اور صدر ٹرمپ 12جون سے قبل ملاقات کریں گے جبکہ گفتگو میں دونوں لیڈروں نے کوریا کو خطرناک اسلحے سے پاک کرنے پر اتفاق بھی کیا ہے۔