سعودی قیادت کیخلاف پراپیگنڈے کی روک تھام کاقانونی مسودہ

تیار کردہ مسودہ حتمی منظوری کیلئے خادم حرمین شریفین کو ارسال کر دیا گیا،مجلس شوریٰ

منگل 29 مئی 2018 15:42

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) سعودی عرب کی قیادت، فردیا خاندان کیخلاف منفی پراپیگنڈے کی روک تھام کیلئے قانونی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے،جس کی سعودی مجلس شوریٰ نے باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سعودی مجلس شوریٰ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تیار کردہ مسودہ کی حتمی منظوری کیلئے خادم حرمین شریفین کو بھجوا دیا گیا ہے،یہ مسودہ 8 دفعات پر مشتمل ہے،جس کا مقصد چھیڑ خانی کا سدباب ہے۔

مسودے کے مطابق جو شخص بھی چھیڑ خانی کے جرم کا مرتکب ہوگا اسے سزا دی جائیگی اور متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جائیگا۔یہ قانون اسلامی شریعت اور ریاستی قوانین کے عین مطابق ہے جن میں فرد کی نجی حیثیت،اس کے وقار اور آزادی کے تحفظ پر زور دیاگیا ہے۔واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین نے مذکورہ قانون کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت وزارت داخلہ کو جاری کی تھی۔