اٹلی؛نامزد وزیراعظم کی حکومت بنانے سے معذرت،

صدر نے سابق آئی ایم ایف عہدیدار کو نگران وزیراعظم کو نامزد کر دیا

منگل 29 مئی 2018 15:42

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) اٹلی میں مرضی کے وزیر خزانہ کی اجازت نہ ملنے پر نامزد اطالوی وزیراعظم نے حکومت بنانے سے معذرت کرلی ہے،اس صورتحال کے بعد اطالوی صدر نے نگراں وزیراعظم نامزد کر دیا،نئے انتخابات کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی صدر کی جانب سے بطور وزیرخزانہ مسترد کیے گئے پاؤلو سیوونااطالوی صدر سرجیو میٹاریلا نے 81سالہ پاؤلو سیوونا کو بطور وزیرخزانہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا،جس پر نامزد وزیراعظم جوزیپے کونٹے اپنے مینڈیٹ سے دستبردار ہوگئے۔

اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا نے آئی ایم ایف کے سابق عہدے دار کارلو کوٹریلی کو نگراں وزیراعظم نامزد کر دیا۔نگراں وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اگلے انتخابات اس سال کے آخر یا اگلے برس کے آغاز پر کرائے جائیں گے۔اٹلی میں 4مارچ کے الیکشن کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ وجود میں آئی تھی۔