امریکہ؛ریاست ہوائی میں آتش فشاں سے لاوے کا مسلسل خطرناک اخراج

24گھنٹے میں زلزلے کے 270جھٹکے،حد نگاہ میں غیر معمولی کمی،3700کلومیٹر میں لوگوں کو سانس لینے میں شدید دشواری

منگل 29 مئی 2018 15:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء)امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا مسلسل اخراج جاری ہے،جس کیوجہ سے جیو تھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ہوائی کے آتش فشاں کیلو سے لاوے کا مسلسل اخراج ہورہا ہے،جس کے سبب جیوتھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہو گیا،لاوے سے اب تک 82 گھر تباہ ہوئے ہیں۔ماحولیات ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوائی کے آتش فشاں کا دھواں 3700کلو میٹر دور تک پہنچ گیا ہے۔دھویں اور راکھ سے مارشل آئی لینڈ میں لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، ایوی ایشن حکام نے حدنگاہ میں کمی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔گزشتہ دنوں اس آتش فشاں کے باعث ہوائی میں 24گھنٹے کے دوران زلزلے کے 270 جھٹکے محسوس کیے گئے۔