روس 17ایم ایچ کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے، نیٹو سربراہ

منگل 29 مئی 2018 15:46

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2014ء میں ملائیشیا ایئرلائن کی پرواز17 ایم ایچکی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے۔

(جاری ہے)

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق پولینڈ کے دورے کے دوران نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ ہالینڈ کی حکومت کے اس مطالبے کی تائید کرتے ہیں کہ روس اس جہاز کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے جس کے نتیجے میں 298 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ جہاز یوکرین میں تباہ ہو گیا تھا۔ اس تباہی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے چند روز قبل کہا تھا کہ یہ جہاز ایک روسی میزائل لگنے سے تباہ ہوا،تاہم روس اس کی تردید کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :