ترکی؛سکیورٹی فورسز کی کارروائی،خاتون سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

منگل مئی 15:46

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء)ترک میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند تنظیم’’پی کے کے‘‘ کے 5 دہشتگرد گرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع شرناک کے قصبے سلوپی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے‘‘کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے،گرفتار کئے جانے والے دہشتگردوں میں 1 خاتون بھی شامل ہے۔گرفتار شدگان سے تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔