کولمبیا؛فوجی کارروائی،11 فارک باغی ہلاک،2زخمی

منگل مئی 15:46

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) کولمبیا کی فوج نے ایک آپریشن کے دوران فارک گوریلا تنظیم کے 11 ارکان ہلاک کردیے ہیں۔گزشتہ روز ترجمان وزیر دفاع لوئس کارلوس ولیگاس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن مونتانیتا کے علاقے میں کیا گیا،جس میں 11 باغی ہلاک اور2 افراد زخمی ہوئے،یہ تمام افراد فارک باغی رہنما روڈریگو گاڈیٹے کے حامی تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس گروپ نے 2016ء میں فارک باغیوں اور حکومت کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :