’’فنے خان ‘‘ میں ایشوریا رائے بچن اور انیل کپور کیساتھ کام کا بہت مزہ آیا،راج کمار رائو

منگل 29 مئی 2018 15:46

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو نے کہا ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور انیل کپور کے ساتھ فلم ’’فنے خان ‘‘ میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ممبئی ایئر پورٹ پر معروف اداکار راج کمار رائو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور انیل کپور کیساتھ فلم ’’فنے خان ‘‘ میں کام کر کے بہت مزا آیا اور دونوں کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور یہ تجربہ بہت شاندار رہا ہے۔واضح رہے کہ راج کمار رائو فلم ’’سٹری‘‘ اور مینٹل ہے کیا ‘‘ میں بھی دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :