بھارتی فلموں کی عکسبندی کیلئے آسٹریلیا بہترین مقام ہے،پرینیتی چوپڑا

منگل 29 مئی 2018 15:46

بھارتی فلموں کی عکسبندی کیلئے آسٹریلیا بہترین مقام ہے،پرینیتی چوپڑا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ بالی وڈ فلم پروڈیوسرز کیلئے آسٹریلیا بہترین عالمی مقام ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ فلم ’’چک دے انڈیا‘‘، ’’سلام نمستے‘‘ اور بچنا اے حسینو‘‘ کی عکسبندی آسٹریلیا جیسے خوبصورت ملک میں کی گئی اور یہ یقیناً بھارتی فلموں کی عکسبندی کیلئے بہترین عالمی مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ایک منفرد ملک ہے جوخوبصورت ساحل،شہروں، وائلڈ لائف،پہاڑ، کھانے اور ثقافت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :