لوگوں میں سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے،انوپم کھیر

منگل 29 مئی 2018 15:53

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ لوگوں میں متعلقہ سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کا انٹرویو دیتے ہوئے معروف بالی ووڈ اداکارانوپم کھیر نے کہا کہ 31مئی کو عالمی یوم انسداد تمباکو کے موقع پر کینسر کے مریضوں کیلئے امدادی تنظیم کینسر پیشنٹس ایڈ ایسوسی ایشن میں بطور مہمان اور مقرر شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے،میں نے اپنے 34 سالہ کیریئر میں متعدد سماجی مقاصد کیلئے مہمات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی اور یہ بہت ضروری ہے کہ لوگوں میں متعلقہ سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ملک اور دنیا کیلئے ذمہ داری ہے اور اس کا مقصد محض تمباکو سے نفرت ہی نہیں ہے بلکہ زندگی سے پیار ہے۔

متعلقہ عنوان :