پاکستان بحرین کو بکتر بند گاڑیاں فراہم کرے گا ، معاہدے پر دستخط

منگل 29 مئی 2018 15:58

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) پاکستان کے دفاعی پیداوار کے شعبے نے مقامی طور پر تیارکردہ بکتربند گاڑیاں بحرین کو فراہم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کردیئے۔واضح رہے دفاعی پیداوار کا صنعتی کمپلیکس ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی)، جو ٹینک کی تیاری اور مرمت کے ساتھ فوج کے لیے خاص بکتر بند گاڑیاں بناتا ہے، بحرین نیشنل گارڈز کے لیے 6 عدد انٹرسیپٹرز بنائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے چیف لیفٹننٹ جنرل نعیم اشرف اور بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسی الخلیفہ کے بھائی لیفٹننٹ جنرل محمد بن عیسی الخلیفہ کے درمیان ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں داخلی صورتحال اور محدود پیمانے پر ہونے والی پرتشدد کاروائیوں کو روکنے کے مقصد کے تحت مسلح افواج کے لیے بنائی جائیں گی۔۔

متعلقہ عنوان :