شمالی کوریا کا اعلٰی سطحی وفد مذاکرات کے لئے امریکہ روانہ ہو گیا

منگل 29 مئی 2018 15:58

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) شمالی کوریا کا ایک اعلٰی سطحی وفد ورکنگ سطح کے مذاکرات کے لئے امریکہ روانہ ہو گیا ۔ خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کا وفد کم یونگ جیول کی قیادت میں امریکہ روانہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

جہاں پر یہ وفد امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ممکنہ سربراہی کانفرنس کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفد کی روانگی شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان سربراہی کانفرنس کے انعقاد کی ایڈوانس تیاری کی عکاس ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :