کرن ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے عید الفطر کی مناسبت سے لاہور پریس کلب کے سٹاف میں عید گفٹ کی تقریب تقسیم کا انعقاد

آج اس بات کی خوشی ہو رہی ہے کہ ایک چھوٹے سے اقدام کی وجہ سے کئی چہروں پر خوشیاں لوٹ آئی ہیں‘روبی ہاشم

منگل 29 مئی 2018 16:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) کرن ویلفیئر فاونڈیشن نے عید الفطر کی مناسبت سے لاہور پریس کلب کے سٹاف میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب میںکرن ویلفیئر فاونڈیشن کی صدرروبی ہاشم‘ صدر پریس کلب اعظم چوہدری، نائب صدر شکیل سعید، سیکرٹری عبدالمجید ساجد،ممبرزگورننگ باڈی حسن تیمور جکھٹر،علی شیراز، سابق صدور محمد شہباز میاں، معین اظہر، ، سینئرصحافی ، امجد عثمانی، حافظ ظہیر اعوان، اقبال جکھٹر، محمد عبداللہ،خالدمنہاس،صدر ایمرا آصف بٹ،نوشین نقوی، فیصل سلہریا ، راجہ ریاض، امتیاز احمد شاد ، ارشد چوہدری،اظہار الحق واحد، تنویر احمد،پریس کلب سٹاف سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کرن ویلفیئر فاونڈیشن کی صدر روبی ہاشم نے کہا کہ وہ پریس کلب کی بے حدمشکور ہیں، جہنوں نے ہماری چھوٹی سی کاوش کو قبول کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیشہ خوشیاں بانٹنی چاہئیں ۔آج انہیں اس بات کی خوشی ہو رہی ہے کہ ان کے ایک چھوٹے سے اقدام کی وجہ سے کئی چہروں پر خوشیاں لوٹ آئی ہیں۔ ا س موقع پر صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کرن ویلفیئر فائونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر موقع پر کلب سٹاف کا خاص خیال رکھتے ہیںاور اس لیے عید کی مناسبت سے عید گفٹ تقسیم کئے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گورننگ باڈی اپنے ممبرز کی طرح کلب سٹاف کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکرتی رہے گی ۔

پرو گرام کے اختتام پر معززمہمان کوپریس کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :