سیاسی جماعتیں آئندہ پارلیمنٹ میں تاجروں کو نمائندگی دینے کیلئے عملی اقدامات کریں ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

منگل مئی 16:05

سیاسی جماعتیں آئندہ پارلیمنٹ میں تاجروں کو نمائندگی دینے کیلئے عملی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں آئندہ پارلیمنٹ میں تاجروں کو نمائندگی دینے کیلئے عملی اقدامات کریں ، نئی حکومت کے قیام کے بعد مختلف شعبوںاور حکومت کے درمیان روابط کیلئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کیلئے پیشگی سوچ بچار کی جائے جس سے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میںمدد ملے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفترمیں ملاقات کیلئے آنے والے تاجر وںکے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نگراںحکومتوں کیلئے اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر نا مساعد حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی کی صورت میں ملکی خزانے میں اپنا بڑا حصہ ڈال رہے ہیں لیکن انہیں او ران کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حکومت بیورو کریسی سے ضرور مشاورت کرے لیکن پالیسیوں کی کامیابی کیلئے متعلقہ شعبوں کے نمائندوںکی تجاویز سے بھی آگاہی لی جانی چاہیے ۔ سیاسی جماعتیںآئندہ پارلیمنٹ میں تاجروں کونمائندگی دینے کیلئے بھی عملی اقدامات کریں جسکے انتہائی مثبت بتائج برآمد ہوںگے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اور تاجروں سمیت دیگر شعبوں کے درمیان روابط کیلئے فوکل پرسنز کی تعیناتی ہمارادیرینہ مطالبہ ہے نئی آنے والی حکومت کو اس طرف بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے او ر اس کیلئے پیشگی سوچ بچار کی جائے۔

متعلقہ عنوان :