اٹلی کے ماہر معاشیات کارلو نگران وزیر اعظم نامزد،

جلد انتخابات کرانے کا اعلان کوشش ہوگی رواں برس موسم سرما یا اگلے برس کے آغاز پر انتخابات کروا دیئے جائیں،وزیراعظم کارلو کوٹریلی

منگل 29 مئی 2018 16:08

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) اٹلی میں سیاسی بحران جاری، صدر نے ماہر معاشیات کارلو کوٹریلی کو نگران وزیر اعظم نامزد کر دیا، ملک میں جلد عام انتخابات کروائیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے نامزد وزیر اعظم گیسپے کونتے کے حکومت سازی میں ناکامی کے بعد کوٹریلی کو نگران وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ کوٹریلی کا کہنا تھا وہ کوشش کریں گے کہ رواں برس موسم سرما یا اگلے برس کے آغاز پر انتخابات کروا دیں۔اٹلی میں انتخابات کے اسی دن بعد صدر نے کونتے کو وزیر اعظم نامزد کیا تھا، انہوں نے گزشتہ بدھ کونتے کے نامزد وزیر خزانہ کو منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر کونتے نے حکومت سازی سے معذرت کر لی تھی۔