بولیویامیں حکومت مخالف احتجاج پر طالبعلم کی ہلاکت پر پٴْرتشدد مظاہرے شروع

حکومت نے احتجاج روکنے کے لئے ایل آلٹو یونیورسٹی کے مختلف بلاک بند، پولیس تعینات کر دی

منگل 29 مئی 2018 16:08

لاپاز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں گزشتے ہفتے احتجاج کے دوران طالبعلم کی ہلاکت کے خلاف پر تشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حکومت نے احتجاج روکنے کے لئے ایل آلٹو یونیورسٹی کے مختلف بلاک بند کر دیئے اور پولیس تعینات کر دئیے،ھارتی ٹی وی کے مطابق بولیویا میں مالی امداد روکنے کے خلاف طلبا دارالحکومت لاپاز اور ایل آلٹو میں احتجاج کر رہے ہیں، حکومت نے احتجاج روکنے کے لئے ایل آلٹو یونیورسٹی کے مختلف بلاک بند کر دیئے اور پولیس تعینات کر دی۔ احتجاج کرنے والے طلبا نے جب یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو ئیں۔

متعلقہ عنوان :