بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 افراد ہلاک

متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری، ضلعی مجسٹریٹ کو امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت

منگل مئی 16:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 افراد ہلاک ہوگئے۔۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اٴْتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ کی ریاستوں میں پیش آئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بہار میں 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہمسایہ ریاست جھارکھنڈ میں 12 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری انفارمیشن ایونیش اوستی کا کہنا تھا کہ اٴْتر پردیش کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ضلعی مجسٹریٹ کو آئندہ 24 گھنٹوں میں امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے ا?غاز میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں ا?سمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 170 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جون 2016 میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 73 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :