بنگلہ دیشی فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان فٹنس مسائل کے باعث افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

منگل 29 مئی 2018 16:17

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے۔ مستفیض الرحمان آئی پی ایل کے دوران انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈاکٹر دیباشش چوہدری سکین سے معلوم ہوا ہے کہ مستفیض کو مکمل طور پر فٹ ہونے میں تین ہفتے لگیں گے اسلئے وہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 3 سے 7 جون تک کھیلی جائے گی۔