عمران خان اقتدار ملنے کے بعد کون سا کام کسی صورت نہیں کرے گا ؟

معروف کالم نگار مظہر برلاس نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو اقتدار ملنے کی صورت میں تحریک انصاف کی حکومت کی زبردست منظر کشی کر دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مئی 15:42

عمران خان اقتدار ملنے کے بعد کون سا کام کسی صورت نہیں کرے گا ؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مئی 2018ء) معروف کالم نگار مظہر برلاس نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو اقتدار ملنے کی صورت میں تحریک انصاف کی حکومت کی زبردست منظر کشی کر دی،تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار مظہر برلاس کا اپنے ایک کالم ’عمران خان ایسا نہیں کرے گا’ میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیے ہیں۔

مظہر برلاس نے تحریک انصاف کے الیکشن جیتنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی حکومت کی زبردست منظر کشی کر دی۔مظہر برلاس کا اپنے کالم میں کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی جدوجہد میں 22 سال گزار دئیے ہیں اور اب آ کر عمران خان کو کامیابی ملی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت آ گئی تو عمران خان آپ کو اچھی تعلیم اور صحت کا بندوبست کر دے گا مگر سفارش نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

آپ کے ملک کو تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بنا دے گا مگر کرپشن نہیں کرنے دے گا۔آپ کے ماحولیات، زراعت، سیاحت سمیت سب شعبے ٹھیک کر دے گا مگر پیسے کھانے کا رواج ختم کر دے گا۔ عمران خان کے ہوتے ہوئے لوٹ مار کا کھیل نہیں ہو گا، وہ ملک کو فلاحی ریاست بنا دے گا، جلد انصاف کا اہتمام بھی کر دے گا مگر سیاسی مافیا کے سامنے جھکے گا نہیں، اس کی خواہش ہے کہ ملک کو ایسے چلائے جیسے مدینے کی ریاست چلتی تھی، جہاں کوئی دکھی، دکھی نہ رہے۔

یاد رہے کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ دوسرییمرا پارٹیوں کے بڑے بڑے رہنما بھی اپنی پارٹی کو خیر آباد کہہ کر کپتان کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔خفیہ ایجنسیوں کی سروے رپورٹس بھی پی ٹی آئی کےحق میں آ رہی ہیں جب کہ سیاسی مبصرین کا بھی یہی کہنا ہے کہ اگلی حکومت میں عمران خان کے لیے واضح فضاء بنتی نظر آ رہی ہے۔