رواں مالی سال کے پہلے 10مہینوں میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 2.32فیصد اضافہ ریکارڈ

منگل 29 مئی 2018 16:24

رواں مالی سال کے پہلے 10مہینوں میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 2.32فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) رواں مالی سال کے پہلے 10مہینوں میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 2.32فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک فوڈ گروپ کی درآمدات پرپاکستان نے 5.21ارب ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.32فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے فوڈ گروپ کی درآمدات پر5.1ارب ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطا بق دودھ، کریم اورملک فوڈ کی درآمدات میں اسی عرصہ کے دوران 6.48فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ مالی سال کے 10مہینوں میں دودھ، کریم اورملک فوڈ کی درآمدات پر221.266ملین ڈالر خرچ کئے گئے ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اس مد میں 207.798 ملین ڈالر خرچ کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :