رواں مالی سال کے ابتدائی 10مہینوں میں ملک میں چائے کی درآمدات میں اضافہ جبکہ خشک میوہ جات کی درآمدات میں کمی ریکارڈ

منگل 29 مئی 2018 16:24

رواں مالی سال کے ابتدائی 10مہینوں میں ملک میں چائے کی درآمدات میں اضافہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 10مہینوں میں ملک میں چائے کی درآمدات میں اضافہ جبکہ خشک میوہ جات کی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2018تک پاکستان نے خشک میوہ جات کی درآمدات پر97.097ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 34.75فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے 10مہینوں میں پاکستان نے خشک میوہ جات کی درآمدات پر148.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا تھا۔

اسی طرح مالی سال کے ابتدائی 10مہینوں میں چائے کی درآمدات میں 9.04فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے 10 مہینوں میں پاکستان نے چائے کی درآمدات پر492.982ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے چائے کی درآمدات پر452.11ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیاتھا۔