رمضان سستا بازار میں غیر معیاری اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کروائی جاری ہے، سارہ حیات

منگل 29 مئی 2018 16:24

رمضان سستا بازار میں غیر معیاری اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ایڈشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سارہ حیات نے کہا ہے کہ رمضان سستا بازار میں روزانہ کی بنیاد پر غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے اور سبسڈی والی چیزوں کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں۔ ضروری اشیاء پر20 روپے فی کلو رعایت دی گئی ہے جبکہ بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیاء خردونوش کا معیار چیک کرنے،قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور دیگر انتظامات پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

اگر صارفین کو ئی مسئلہ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم میں اپنی شکایت درج کروائیں جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ وہ خود سستا رمضان بازار کا دورہ کرتی ہیں اور وہاں جا کر انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ پھلوں،سبزیوں اور دیگر اشیاء خردونوش کا معیار اور نرخوں کو چیک کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں جن اشیاء خردونوش کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ان میں مارکیٹ کے مقابلے میں 20 روپے فی کلو رعایت دی گئی ہے۔ان اشیاء میں دالیں،بیسن،کھجور ،کیلا میں 20روپے فی کلو جبکہ مرغی 10روپے فی کلواور انڈوں میں 05 روپے فی درجن سبسڈی دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ پھلوں سبزیوں اوردیگر ضروری اشیاء میں عام مارکیٹ کی نسبت قیمتوں اور معیار میں فرق دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر رمضان سستا بازار میں کوئی سٹال ہولڈر غیر معیاری یا زائد قیمت میں اشیاء فروخت کر رہاتو اس کے خلاف کنٹرول روم میں شکائت درج کروائی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ غیر معیاری اشیاء ٖفروخت کرنے ،زائد قیمتیں وصول کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کر کے جرمانے کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :