پیر صاحب پگارا کی سربراہی میں بننے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو انتخابی نشان الاٹ کردیاگیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو اسٹار(ستاری) کا نشان الاٹ کیاہے، ایازلطیف پلیجو

منگل 29 مئی 2018 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پیر صاحب پگارا کی سربراہی میں بننے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی ای)کو انتخابی نشان الاٹ کردیاگیا ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو اسٹار(ستاری) کا نشان الاٹ کیاہے۔ اس ضمن میں جی ڈی اے کے مرکزی جنرل سیکرٹری ایازلطیف پلیجو نے بتایا کہ جی ڈی اے ستارے کے نشان پر الیکشن لڑے گا۔

(جاری ہے)

سندھ میں آئندہ حکومت جی ڈی اے کی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کے ہر حلقے سے جی ڈی اے کے امیدوار الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے،دس سالہ ناکام حکومت کے بعد آئندہ جی ڈی اے حکومت عوام سے انصاف کرے گی۔ایاز لطیف پلیجونے کہاکہ کارکن مقابلے کی بھرپور تیاری کریں۔سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار رحیم نے میڈیا کو بتایا کہ جی ڈی اے آئندہ عام انتخابات میں ایک نشان پر الیکشن میں حصہ لے گا۔پیر صاحب پگارا کی قیادت میں جی ڈی اے کی سندھ میں آئندہ حکومت قائم ہوگی۔