پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں کو انٹرویو کیلئے 31مئی کوطلب کرلیا

منگل 29 مئی 2018 16:31

پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرانے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی ترجمان سردار سربلند خان جوگیزئی نے 2018ء کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کوانٹرویو کیلئے 31مئی کی شام چار بجے جتک ہاوس آصف آباد سریاب میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ انتخابات 2018ء کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ میرٹ کے مطابق دیئے جائیں۔ترجمان نے قومی اورصوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے تمام امیدواروں کو بروقت پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوکر انٹرویو دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ جاری کئے جاسکیں۔