بزنس مین پینل کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں،یونائٹیڈ بزنس گروپ

بی ایم پی گروپ کے رہنما انجم نثار ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میںکئی مرتبہ شکست سے دوچار ہوچکے ہیں ،ترجمان

منگل 29 مئی 2018 16:34

بزنس مین پینل کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں،یونائٹیڈ بزنس گروپ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یوبی جی) نے بزنس مین پینل (بی ایم پی) کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مذمت کی،انہیں یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد، گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ ان بیانات سے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت میں فاتح یوبی جی گروپ پر بے بنیاد من گھڑت الزامات لگاکر ممبران میں غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے۔

بی ایم پی گروپ کے رہنما انجم نثار جو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں دومرتبہ شکست سے دوچار ہوچکے ہیں، انہیں مدمقابل امیدوار وں نے پہلے صدارت پھر سینئر نائب صدر کے عہدے پر بھاری اکثریت شکست دی، انتخابات میں بری طرح ناکامی کے باوجود انہوں نے قانونی اور عدالتی فورمز جن میں الیکشن کمیشن، DGTO، اسلام آباد، سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی معزز ہائی کورٹ سے تمام مقدمات اور پٹیشن میں پسپائی کے بعد ان کے بیانات سے مایوسی صاف ظاہر ہے۔

(جاری ہے)

یوبی جی نے گزشتہ چار سالوں سے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی خصوصاً 2018کے انتخابات میں یو بی جی گروپ کی تمام نشستوں پر فتح بی ایم پی گروپ کو قابل قبول نہیں۔ DGTOسے لائسنس شدہ ایف پی سی سی آئی کی ٹریڈ باڈیز نے یوبی جی گروپ کی اعلیٰ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، جنہوں نے فیڈریشن کو بزنس مین پینل کی اجارہ داری اوروسائل کے استحصال سے آزاد کرایا۔

چار سال قبل قائم ہونے والے بزنس مین گروپ ملک کے کاروباری طبقے کی قابل ذکر نمائندگی کرتا ہے، اسی گروپ کی باصلاحیت قیادت نے ایف پی سی سی آئی میں انقلابی اقدامات کئے جس سے فیڈریشن کو کھویا ہوا وقار واپس ملاجس کو ماضی میں بزنس مین پینل نے بدانتظامی کے باعث تباہ کر دیا تھا۔ بعدازاں یو بی جی گروپ کی دن رات محنت سے ایف پی سی سی آئی کاجائز مقام واپس ملا۔

اس بات کا اندازہ ایف پی سی سی آئی کی ملک کی معیشت میں اہمیت سے لگایا جاسکتا ہے، وزیر اعظم پاکستان سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں اور اداروں کی جانب سے اقتصادی ترقی میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروںکے کردار کو سراہا گیا۔ ایف پی سی سی آئی کی بین الاقوامی فورمز جن میں اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ECOچیمبر آف کامرس، SAARCچیمبر آف کامرس، D8چیمبر آف کامرس، شنگھائی کوپریشن کونسل، دولت مشترکہ اور CACCIمیں پاکستان کی پہچان اور نمائندگی یوبی جی گروپ کے دور میں ہی بحال ہوئی۔

ایسی کارکردگی اور مثبت پیش رفت مدمقابل گروپ سے برداشت نہ ہوئی تو انہوں نے بدنیتی پر مبنی من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانے کا سلسلہ شروع کردیا۔ ماضی میں بزنس مین پینل کی قیادت میں ہونے والے ایف پی سی سی آئی کے نقصانات میں سرفہرست اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی بلڈنگ تعطل کا شکار ہوگیا۔ تاہم یو بی جی گروپ کی قیادت میں اسلام آباد بلڈنگ کا کام تیزی سے مکمل کیا گیاجس سے اسلام آباد اور گرد و نواح کے صنعتکار، تاجر کی خدمت میں گامزن ہے۔

بزنس مین پینل کے دور میں فیڈریشن کے اخراجات بمشکل پورے ہوتے تھے، بعض اوقات روز مرہ کے اخراجات اور ملازمین کی تنخواہوں کے لئے بھی رقم دستیاب نہیں ہوتی۔ جبکہ یوبی جی گروپ کی قیادت میں مالی معاملات میں واضع بہتری آئی، بینک اکا?نٹ میں اضافی رقم موجود رہنے لگی جسے ذاتی اخراجات میں صرف نہیں کیا جاتا۔ یہ رقم ہیڈ آفس اور کیپیٹل دفاتر کے اخراجات کے لئے مختص ہے۔

گزشتہ دنوںحلال پروڈکٹ اینڈ سروس ایسو سی ایشن آف پاکستان کا لائسنس منسوخ ہونے کی گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات حقائق ہر مبنی نہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اس کا لائسنس کبھی منسوخ نہیں کیا گیا، جبکہ ریگولیٹر ٹی او کی جانب سے ایسو سی ایشن کے لائسنس کی تجدید کے لئے تاخیر سے جمع کرائے گئے کوائف کے فیصلے کی سیکریٹری تجارت نے مذمت کی۔

ترجمان یوبی جی کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے وفاقی اور صوبائی دفاتر ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013کے مطابق اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے کہ جبکہ پاک چین اقتصادی راہ داری کے سبب فیڈریشن کا ایک دفتر گوادر میں کھولنے کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ اس مقصد کے لئے زمین بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر مظہر علی ناصر نے عالمی سطح پر پاکستان اور فیڈریشن کی نمائندگی کے لئے روس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معروف چینل بلوم برگ کو انٹرویو بھی دیا جو پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے۔

دوسری جانب یو بی جی کے چیئرمین افتخارعلی ملک کی جانب سے 9منزلہ SAARCبلڈنگ منصوبہ اپنی تیاری کے آخری مراحل میں ہے، اس منصوبہ کو سارک ممالک میں بھر پور سراہا گیا ہے۔ جبکہ یوبی جی گروپ کی جانب سے ایف پی سی سی آئی میں منتخب عہدیدارذاتی دلچسپی اور خرچہ سے فیڈریشن کی اسلام آباد اور کراچی میں قائم عمارتوں کی توسیع میں حصہ لیتے ہیں۔ تاہم یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بیرون ملک دوروں کے اخراجات بھی عہدیدار اپنے ذاتی اخراجات سے ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ فیڈریشن کی GSP+، NTM، ECO Vision،اقتصادی اصلاحات، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور کاروبارمیں آسانی کی خدمات کا اعتراف حکومت اور تجارتی حلقے بھی کرتے ہیں۔