محلہ خدمت کمیٹی کا ایک مشاورتی اجلاس عبدالعزیز خاصخیلی کی صدارت میں منعقد ہوا

منگل مئی 16:34

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) محلہ خدمت کمیٹی کا ایک مشاورتی اجلاس عبدالعزیز خاصخیلی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میںعلاقہ معززین نے بھی تعداد شرکت کی کمیٹی کے اراکین نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے ہمیں متحد ہونے کی سخت ضرورت ہے محلہ خدمت کمیٹی کے پلیٹ فارم سے علاقہ کے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے کوشش جاری ہے انہوں نے کہاکہ محلہ پانی،، گیس، روڈ اور سیوریج جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے پانی ،گیس، روڈ اور سیوریج جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہم سب کو اکٹھے ہونا پڑے گا اگر ہم بکھرے رہے تو ہمارے بنیادی مسائل کبھی بھی حل نہیں ہوں گے انہوں نے کہاکہ محلہ خدمت کمیٹی کو فعال اور منظم کرنے کے لیے ہر فرد اپنی جہدوجہد جاری رکھے ہماری محلہ خدمت کمیٹی کے دروازے کھلے ہوئے ہیں چاہئے کوئی بھی ہو

متعلقہ عنوان :