پروفیسر سلیم میمن نے ڈاکٹر محمد علی شیخ کو بھٹائی چیئر کی جانب سے مرتب کردہ کتاب پیش کی

منگل 29 مئی 2018 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) کراچی یونیورسٹی کی شاہ عبدالطیف چیئر کے سربراہ پروفیسر سلیم میمن نے گذشتہ روز سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ سے ان کے آفیس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے شاہ عبدالطیف چیئر کی جانب سے مرتب کردہ کتاب شاہ عبدالطیف بھٹائی انسائیکلوپیڈیا انہیں پیش کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ یہ کتاب بہت ہی نایاب اور قیمتی کتاب ہے جسے سندھ کے نامور تحقیقدانوں اور اسکالرز نے مرتب کیا ہے۔یہ کتاب نوجوان نسل کی شاہ عبدالطیف بھٹائی کے صوفیانہ کلام اور ان کی زندگی کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :