نواز شریف نے بیمار بندے سے حلف دلوایا جو کچھ دیر بعد ہی قبرستان پہنچ گیا، معروف صحافی نے ماضی کا اہم واقعہ بیان کر دیا

نواز شریف نے سعید الزماں صدیقی کو بستر مرگ سے اٹھا کر گورنر سندھ کا حلف دلوایا،جس کے بعد ان کی حالت نہیں سنبھلی اور وہ قبرستان پہنچ گئے، معروف صحافی رؤف کلاسرا کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 29 مئی 2018 16:11

نواز شریف نے بیمار بندے سے حلف دلوایا جو کچھ دیر بعد ہی قبرستان پہنچ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مئی 2018ء) معروف صحافی وتجزیہ نگار روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سعید الزماں صدیقی کو بستر مرگ سے اٹھا کر گورنر سندھ کا حلف دلوایا،جس کے بعد ان کی حالت نہیں سنبھلی اور وہ قبرستان پہنچ گئے،  سابق وزیراعظم نواز شریف نے ججز،بیوروکریٹس اور صحافیوں کے لیے الگ الگ پیکج رکھے ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رؤف کلاسرا کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ نواز شریف نے سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی کو بستر مرگ سے اٹھوایا اور اس کے بعد کراچی میں گورنر سندھ کا حلف دلوایا۔سعید الزماں صدیقی کو حلف دلوانے کے بعد ان کو آئی سی یو لے کر جایا گیا ۔اور آئی سی یو سے وہ سیدھے قبرستان گئے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں موجود ایک اور صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر نواز شریف سعید الزماں صدیقی کو یہ فٹیق نہ دیتے تو شاہد آج وہ زندہ ہوتے۔

یاد رہے کہ سندھ کےسابق گورنر سیعد الزماں صدیقی 11جنوری 2017کو انتقال کر گئے تھے۔ سیعد الزماں صدیقی سندھ کے 31ویں گورنر تھے۔سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی گذشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے۔ گورنر کا منصب سنبھالنے کے بعد سے وہ کئی روز تک ہسپتال میں بھی زیر علاج رہے اور بیشتر وقت حالت علالت میں گذارا۔ سندھ کے 80 سالہ گورنر سعید الزمان صدیقی سپریم کورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کانفلیکٹ ریزولیوشن سینٹر نامی قانونی ادارہ چلانے کے علاوہ ڈیفنس ریزیڈنس ایسو سی ایشن میں سرگرم تھے۔

2008 میں مسلم لیگ نواز نے انھیں سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ 1970 کی دہائی میں وہ بار کی سیاست میں سرگرم رہے اور سنہ 1980 میں انھیں سندھ ہائی کورٹ کا جج تعینات کیا گیا۔  1990 میں وہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے لیکن یہ عرصہ صرف ایک ماہ پر محیط تھا اس کے بعد انھیں سپریم کورٹ میں جج تعینات کیا گیا تھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
نواز شریف نے بیمار بندے سے حلف دلوایا جو کچھ دیر بعد ہی قبرستان پہنچ ..