نواز شریف ایک نظریے اورسوچ کا نام بن چکے ہیں،

پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کے دلوں کی آواز ہے، چاند بی بی

منگل 29 مئی 2018 16:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد سے چیئرپرسن یو سی35 اور ویمن اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ممبر چاند بی بی کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور نواز شریف کو پاکستان کی سیاست سے باہر کرنے کی مذموم کوششوں کے باوجود مخالفین پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں یکے بعد دیگرے ناکام ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ابیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان کی سیاست سے کردار کسی صورت میں ختم نہیں کیا جا سکتا اور نواز شریف ایک نظریے اورسوچ کا نام بن چکے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کے دلوں کی آواز ہے جو آمدہ الیکشن میں غیر جمہوری قوتوں کیلئے ریفرنڈم ہو گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کے قائد محمد نواز شریف کو پاکستانی سیاست سے باہر کرنے والے انہیں قوم کے دلوں سے نہیں نکال سکتے۔ شہباز شریف وزیراعظم بن کر ملک و قوم کو نہ صرف اندھیروں سے نکالیں گے بلکہ پارٹی کو بھی متحد کرکے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دشمنوں کوعبرت کا نشان بنائیں گے، قوم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، آئندہ انتخابات میں ترقیاتی کاموں کو مدنظر رکھ کر ووٹ دیں گے۔