خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق قومی کمیشن نے خواتین کو بااختیار حیثیت سے متعلق رپورٹ جاری کردی

معاشی خود مختاری سمیت خواتین زیادہ تر شعبوں میں پیچھے ہیں، مرد و خواتین کے درمیان اس فرق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،قومی کمیشن

منگل 29 مئی 2018 16:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق قومی کمیشن نے خواتین کی معاشی شرکت اور بااختیار حیثیت سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی خود مختاری سمیت خواتین زیادہ تر شعبوں میں پیچھے ہیں، مرد و خواتین کے درمیان اس فرق کو ختم کرنے کیلئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم کا کم موقع ملتا ہے جبکہ 6 سے 10 سال عمر کے دوران 40 فیصد لڑکیاں جبکہ 30 فیصد لڑکوں کو سکول میں داخلہ کا موقع نہیں ملتا۔ اس رپورٹ کا بنیادی مقصد خواتین کی سماجی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانا ہے اور ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :