عوام کے دل جیتنے کیلئے اور تحریک انصاف نے انتخابات میں کامیابی کیلئے انوکھا ترین منصوبہ تیار کر لیا

تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کیلئے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

منگل مئی 16:37

عوام کے دل جیتنے کیلئے اور تحریک انصاف نے انتخابات میں کامیابی کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کیلئے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو پی ٹی آئی ویمن ونگ شمالی پنجاب کا اجلاس پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر محمود نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کوآرڈینیٹر پی ٹی آ ئی ویمن ونگ الیکشن سیل پنجاب کنول شوزب نے آئندہ انتخابات میں خواتین کو متحرک کرنے کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر شمالی پنجاب ویمن ونگ کی ریجنل قیادت بھی موجود تھے۔ صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی نے کنول شوزب کو ڈور ٹو ڈور مہم اور شمیم آفتاب کو ٹریننگ کوآرڈینیٹر بنانے کا اعلان کیا۔