ریاست کے محسن کو کٹہرے میں کھڑا کرنے والے قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں،علی اکبر گجر

منگل 29 مئی 2018 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ کپاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے قائد میاں نواز شریف کو کٹہرے میں لاکھڑا کرنے والے تحریک آزادی کے شہدا کے خون کے ساتھ نا انصافی کر رہے ہیں․ یوم تکبیر قوم کے لئے فیصلے کا دن ہے کہ پاکستانی قوم ملک کے محسن کے ساتھ ہونے والے سلوک پرواز بلند کری․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بہادر قائد کے دلیرانہ فیصلوں نے پاکستانی قوم کو دنیا میں سربلند کیا ہے جس کا احسان ہم کبھی نہیں اتار سکیں گی․صوبائی جنرل سیکریٹری سینیٹر سلیم ضیا نے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ میاں محمدنواز شریف کی جرات اور قائدانہ صلاحیتوں نے پاکستان کے دفاع کو رہتی دنیا تک ناقابل تسخیر بنا دیا ہی․ سیاسی مخالفین اپنی تمام کوششوں کے باوجود قائد نوا ز شریف کو قوم کے دلوں سے دور نہیں کر سکے ․ صوبائی سینئر نائب صدر سید منور رضا نے کہا کہ پاکستان کے عظیم رہنما میاں محمد نواز شریف کے ایٹمی دھماکے کرنے کے فیصلوں سے نہ صرف پاکستان دشمنوں کی نظر بد سے محفوظ ہوا بلکہ عالم اسلام کو بھی تحفظ کا احساس ہوا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے NA-249 سے مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف کی طرف سے متوقع امیدوار علی اکبر گجر نے پاکستان مسلم لیگ(ن) ہائوس کارساز کراچی میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی بیسویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم تا قیامت یوم تکبیر کے موقع پر قائد میاں محمد نواز شریف کی جرات اور جراتمندانہ فیصلوں کو یاد رکھے گی․ ریاست کے محسن کو کٹہرے میں کھڑا کرنے والے قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں․ قائد اعظم کے بعد پاکستان کے لئے محبت کا سمندر فقط میاں محمد نواز شریف کی رگوں میں پایا جاتا ہی․ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو یا پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ڈوبتی سانسوں کو بحال کرنے کا فیصلہ میاں محمد نواز شریف نے قوم کے مفادات اور ریاست کی بقا کو ہمیشہ اولیت دی اور ثابت کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی درحقیقت ملک اور قوم کی حقیقی نمائندگی کرنے والی جماعت ہی․ یوم تکبیر ہر سال قوم کو میاں محمد نواز شریف کی جرات اور دیانت کی یاد دہانی کرواتا رہے گا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر کی طرف سے ایٹمی دھماکوں کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ، جنرل سیکریٹری سینیٹر سلیم ضیا، رکن سندھ اسمبلی سورٹھ تھیبو، سینئر نائب صدر سید منور رضا، غلام مصطفی ایڈووکیٹ، علی عاشق گجر،ملک تاج، نثار شاہ، پروین بشیر اور سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی؛