جیکب آباد،انجینئر ہائی وے کو ڈی او بلڈنگ کا چارج بھی دیدیا گیا

منگل 29 مئی 2018 16:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء)انجینئر ہائی وے کو ڈی او بلڈنگ کا چارج بھی دے دیا گیا اکثر آفس سے غائب 25فیصد کے مبینہ کمیشن کے عیوض نان کوالیفائڈ ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دے دیے گئے تفصیلات کے مطابق ایکسیئن ہائی وے جیکب آباد غلام فرید مغیری کو ڈی اوبلڈنگ کی اضافی چارج سمیت ایکسیئن ہائی وے کشمور اینڈ کندھ کوٹ بھی دی گئی ہے جس کے باعث غلام فرید مغیری جیکب آباد کو وقت دینے کے بجائے اکثر آفس سے غائب رہتے ہیں رات کے اوقات میں جیکب آبادکے بنگلے پر ٹینڈر کلارک اور اکائونٹنٹ کے ذریعے مبینہ طور پر رشوت لے کر ٹھیکیداروںکو بلوں کا اجراء کررہے ہیں جبکہ سائٹ پر نہ جانے کی وجہ سے سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیاجارہاہے واضح رہے کہ تین ماہ قبل محکمہ ہائی وے کے ٹھیکوں کے ٹینڈر گمنام اخبار میںدے کر ٹینڈر کھولنے کے بجائے من پسند ،نان کوالیفائڈ اورسفارشی ٹھیکیداروں کو 20سے 25فیصد کمیشن لے کر ٹھیکے دیے گئے ہیں جنہیں ایڈوانس ادائیگی بھی کی گئی ہے اوریہ سلسلہ تاحال جاری ہے کمشنر لاڑکانہ ودیگر بالا حکام اس بے اعتدالی کا نوٹس لیں ۔